واٹر فلٹریشن نصب کرنے کے صاف پانی کی فراہمی کے بلندوبانگ دعوے محض زبانی حد تک محدود

Published on January 17, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 285)      No Comments

images
ہارون آباد(یواین پی)علاقہ میں واٹر فلٹریشن نصب کرنے کے صاف پانی کی فراہمی کے بلندوبانگ دعوے محض زبانی حد تک محدود ہو کر رہ گئے ہارون آباد اور گردونواح کے مکین صاف پانی کی عدم فراہمی کے سبب طرح طرح کی مشکلات کا شکارہونے لگے واٹر فلٹریشن پلانٹس کا منصوبہ متعارف کرائے بغیر واٹر فلٹریشن پلانٹس فی الفور نصب کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔علاقہ ہارون آباد واٹر سپلائی سکیمیں بہت سے چکوک میں نہیں ہیں اور اگر کسی جگہ پر ہیں تو ان سے صاف پانی فراہم کرنے کا نظام نہیں ہے زیر زمین پانی بھی کڑوااور کھاری ہوتا ہے جس کو پینے کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا علاقے میں واٹر سپلائی کا نظام تسلی بخش نہیں ہے واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کرنے کے بلندوبانگ دعوے کیے گئے مگر اس پر عملدرآمد نہیں کیا جا سکا ہے جس کے سبب آج بھی شہر ہارون آباد اور گردونواح کے سینکڑوں چکوک پینے کے صاف پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں شہریوں مستنصر حسین باؤ ،محمد اشرف ہوٹل والا،محمد اکرم ،ملک صابر شریف ،محمد عرفان چوہدری ،حافظ محمد رحمان نذیر ،قاری محمد عرفان کا کہنا ہے کہ واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کرنے کے دعوے محض زبانی حد تک محدود ہیں اوع حکمرانوں نے اس پسماندہ علاقہ کے عوام کا دیرینہ اور بنیادی مسئلہ حل کرنے پر توجہ نہیں دی ہے عوام پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے فی الفور واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس اہم ایشو کو حل کرنے پر زور دیتے ہوئے اس سلسلہ میں حکمرانوں سے ریلیف کی امید لگائے بیٹھے ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题