امپورٹڈ حکومت نے عوام کو لوڈشیڈنگ کے اندھیروں میں دھکیل دیا،حماد اظہر

Published on June 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 39)      No Comments


اسلام آباد(یواین پی)پاکستان تحریک انصاف کے فوکل پرسن برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے عوام کو لوڈشیڈنگ کے اندھیروں میں دھکیل دیا،نہ مہنگائی پر قابو پایا جا رہا ہے نہ بجلی کی پیداوار یقینی بنائی جا رہی ہے،بیرونی سازش سے مسلط شدہ حکمران عوام پر عذاب بن کر ٹوٹ چکے ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور میں ایسی لوڈشیڈنگ کا کبھی تصور بھی نا تھا،امپورٹڈ حکومت ملک پہ عذاب بن کر اتری ہے،ہر چیز کا حل لوڈشیڈنگ یا قیمت بڑھانا نہیں ہوتا،ہر محکمے میں ایک نمونہ بٹھایا ہوا ہے جسے کوئی سمجھ نہیں،جو عوام سے آتے ہیں وہ عوام کو ریلیف دیتے ہیں

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes