یمن میں خواتین کے اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد

Published on September 26, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 130)      No Comments

یمن (یواین پی) اسلامی ملک میں خواتین کے اسمارٹ فون کے استعمال اور میک اپ کرنے پر پابندی عائد، یمن میں غیر شادی شدہ لڑکیوں کو شادی کی تقریبات میں سجنے سنورنے یا چہرے کا پاؤڈر استعمال کرنے یا ٹیکسی میں محرم کے بغیر سوار ہونے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق رپورٹ کے مطابق یمن میں حوثی ملیشیا نے صنعاء صوبے کے ایک گاؤں میں رہنے والی خواتین پر سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔حوثی ملیشیا نے گاوں کے شیوخ سے ایک معاہدے پر زبردستی دستخط کروائیں ہیں، جس کے مطابق علاقے میں رہنے والی خواتین کو کسی صورت اسمارٹ فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو اسمارٹ فون فراہم کرتا ہے تو اس پر 2 لاکھ یمنی ریال اور ایک عدد گائے دینے کا جرمانہ عائد ہو گا۔یہ پابندی بھی عائد کی گئی ہے کہ خواتین بالخصوص غیر شادی شدہ لڑکیوں کو شادی کی تقریبات میں سجنے سنورنے یا چہرے کا پاؤڈر استعمال کرنے یا ٹیکسی میں محرم کے بغیر سوار ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题