عام آدمی اوردیہاڑی دارکیلئے دووقت کی روٹی کا حصول مشکل ہوگیا ہے۔ افضال احمد مہیس

Published on February 12, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 33)      No Comments

تلونڈی بھنڈراں(یواین پی)معروف سیاسی و سماجی شخصیت،رہنماءپاکستان تحریک انصاف اور امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 50 حاجی افضال احمد مہیس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف کاایجنڈا ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے تباہی اور بربادی کے سوا کچھ نہیں،نااہل اور ظالم حکمرانوں نے آئی ایم ایف غلامی میں ملک و قوم کو گروی رکھ دیا ہے جس سے عوام بدحال، ملکی معیشت اور ادارے تباہ حالی کا شکار ہے۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی کے طوفان نے غریب طبقہ کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔عام آدمی اوردیہاڑی دارکیلئے دووقت کی روٹی کا حصول مشکل ہوگیا ہے۔ آٹا چینی،دالیں،گوشت کیلئے عوام خوارہو رہی ہے جبکہ سبزی کھانا بھی محال ہو چکا،مہنگائی نے غریب عوام کی قوت خرید بھی چھین لی۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عام آدمی کو قربانی کا بکرا بنانے کی بجائے وزیروں،مشیروں اور بیوروکریسی کے اخراجات کم کریں۔انہوں نے کہاکہ کمر توڑ مہنگائی نے غریب طبقے سے دو وقت کی روٹی چھین لی ہے عوام کی حالت ابتر ہو چکی ہے مہنگائی نے غریب عوام کا بھرکس نکال دیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes