کاہنہ امیر کالونی سیوریج کے پانی میں ڈوب گئی مقامی ایم پی اے غائب،ماجد علی شاہ

Published on June 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 61)      No Comments

شہباز شریف صاحب بھی سیاست چھوڑ کر اداکاری شروع کر دیں اچھی شہرت پائیں گے
صوا آصل(یو این پی)کاہنہ الیکٹرونک میڈیا کلب کے جنرل سیکرٹری سید ماجد علی شاہ نے کہا کہ حلقہ این اے 132پی پی 165کے علاقہ کاہنہ امیر کالونی سیوریج کے پانی میں ڈوب چکی ہے افسوس کے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف اس حلقے سے منتخب ہوئے ہیں اور اس حلقے کے ایم پی اے ملک سیف المکوک کھوکھر ہیں جو اقتدار میں ہونے کے باوجود امیر کالونی کے سیوریج کے مسلے کو حل کرنے کیلئے تیار نہیں 343فٹ سیوریج کے پائب ٹوٹنے کے باعث سیوریج بند ہے لیکن افسوس کہ مقامی ایم پی اے سیف المکوک کھوکھر اور متحرک رہنماء مسلم لیگ ن رانا مبشر اقبال کی جانب سے عوام کو رلیف دینے کیلئے کوئی عملی اقدام سامنے نہیں آیا جبکہ یہ اشخاص الیکشن کے دنوں میں ووٹ کیلئے بھیک مانگتے نظر آتے ہیں اور الیکشن کے بعد عوامی مسائل کو ترجیح نہیں دیتے ایک سوال کے جواب میں سید ماجد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ میاں شہباز شریف صاحب بھی سیاست چھوڑ کر اداکاری شروع کر دیں اچھی شہرت پائیں گے اور مقامی ایم پی اے سیف الملوک بھی آئندہ کاہنہ سے الیکشن جیتنے کا خیال دل سے نکال دیں جو لیڈر عوامی مسائل کے حل کیلئے کام نہیں کرتا عوام اسکو آئینہ دیکھاتے ہیں

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes