اے این پی کے بشیر جان کی جنرلسٹ فاونڈیشن پاکستان سعودی عرب کے عہدیداران سے ملاقات

Published on July 27, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 456)      No Comments

10566002_347729525376260_16761709_n
جدہ( رپورٹ بیورو چیف یو این این پاکستان زکیر احمد بهٹی) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے سابق جنرل سیکرٹری بشیر جان نے جدہ میں جنرلسٹ فاونڈیشن پاکستان سعودی عرب کے عہدیداران سے تفصیلی ملاقات کی۔ گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کے چار ستونوں میں سے میڈیا ایک ہے۔ میڈیا کا کردار غیر جانب دار ہونا چاہیے میڈیا پر لگنے والی پابندیاں سراسر نا انصافی ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی ایک عوامی پارٹی ہے ہر طبقے کے لوگ اس میں شامل ہیں۔ اس میں تمام علاقوں اور قوموں کی نمائندگی موجود ہے۔ ہم فلسفہ انسانیت پر یقین رکھتے ہیں ہم انسانیت کی سیاست کرتے ہیں۔ دیار غیر اور خصوصا سعودی عرب میں زیادہ تعداد پختونوں کی ہے جو مزدور طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ موت کی صورت میں کسی بھی پاکستانی کی لاش 40 دن میں پاکستان پہنچتی ہے جبکہ دیگر ملکوں کی لاشیں چند دنوں میں اپنے ملکوں میں پہنچتی ہیں ۔یہ ہماری انتظامیہ کی غفلت کا نتیجہ ہے۔ کثرت سے ملک میں زر مبادلہ دیارغیر سے بھیجا جاتا ہے۔ ہمیں سعودی قوانین کا احترام کرنا چاہیئے۔انہوں نے سفارتخانوں میں پیش صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ اور کہا کہ قونصلیٹ میں لگنے والی لمبی لائنوں کے مسائل کو حل کیا جائے۔ قونصلیٹ میں پختونوں سے شناخت مانگا جانا سراسر نا انصافی ہی یہ کام پاکستان میں موجود اداروں کا ہے۔ جنہوں نے بنیادی طور پر شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جیسی دستاویزات جاری کیں۔ پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ ہونے کے بعد قونصلیٹ کا کوئی حق نہیں بنتا کہ وہ شناخت مانگے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ آپریشن ملکی سلامتی کے لئیے ہے ہم اس کی حمایت کرتے ہیں مگر تمام تر راستوں کو بند کر کے آپریشن کیا جائے تاکہ آپریشن مکمل طور پر کیا جاسکے اور دہشت گرد عناصر کہیں دوسری جگہ منتقل نہ ہوں سکیں۔ خیبر پختونخواہ میں موجودہ حکومتی کارکردگی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے تاریخ میں پہلی بار اے ڈی پی میں نمایاں کمی کی گئی۔ ہم جمہوریت کی بالا دستی پر یقین رکھتے ہیں پوجودہ حکومت کو پانچ سال پورے کرنے چائیے۔ دہشت گردی کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان اور امریکہ کو دہشت گردوں کی پسند نا پسند کوختم کرنا ہو گا اپنے پالے ہوئے دہشت گردوں کو ختم کرنا ہوگا۔ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کشمیر پر کشمیریوں کا حق ہے۔ ان کی خواہشات کے مطابق اس مسئلہ کو حل کیا جائے۔ کراچی آپریشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن بلا تقریق کیا جائے۔ قابل اور ایماندار آفیسرز کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔ گورنمنٹ اور سول سوسائٹی کو ایک ہونا ہو

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy