بچوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کرنا ہماری اولین ترجیحات ہونا چاہیئے۔قاری عتیق الرحمان

Published on June 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 103)      No Comments

بچوں کو اسلامی تعلیم سے روشناس کروانے والے والدین قابل ستائش ہیں۔نجی محفل میں گفتگو
لاہور(یو این پی)معروف روحانی مبلغ،اتحاد بین المسلمین کے داعی ممتاز شخصیت قاری عتیق الرحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو اسلامی تعلیم سے روشناس کروانے والے والدین قابل ستائش ہیں۔ اس طرح وہ نہ صرف اپنے بچوں کی بلکہ اپنی بھی دنیا و آخرت بھی سنوارتے ہیں۔ بچوں کی پرورش اور بچوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کرنا بھی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے۔بچوں کی تربیت اگر دین اسلام سے کی جائے تو وہ دنیا و آخرت میں آپ کی بخشش کا ذریعہ بن جاتے ہیں۔ آ ج کے دور میں مسلمانوں کی پستی کی بڑی وجہ دین سے دوری ہے۔جب ہم اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول حضرت محمد کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں گے تو دنیا وآخر ت میں کامیابی ہمارے قدم چومے گی۔اگر آپ اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت اسلامی تعلیمات کے مطابق کرتے ہیں تو یہ بچے آپ کے فرمانبردار ہونگے، افسوس ہماری دنیاوی تعلیم پر تو پیسہ اور وقت کو بے دریغ استعمال کررہے ہیں مگر اسلامی تعلیمات سے اس قدر دور ہوچکے ہیں کہ ہم اپنی آخرت کی بھی فکر نہیں کر رہے۔ اللہ کریم سب والدین کو اپنے بچوں کی اسلامی تعلیمات کے مطابق تربیت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题