عوام کو کوالٹی طبعی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے شہباز شریف

Published on June 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 99)      No Comments

دکھ سے کہنا پڑتا ہے کہ پی کے ایل آئی ٹرسٹ کے منصوبے کو سابقہ حکومت نے شدید نقصان پہنچا یا
چوہنگ(یواین پی) وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں انڈس ہسپتال کے پہلے فیز کا افتتاح کر دیا،انڈس ہسپتال چوہنگ ڈیفنس روڑ جوبلی ٹاؤن چھ سو بستروں پر مشتمل ہوگا جہاں عالمی معیار کی طبی سہولتیں مفت فراہم کی جائیں گی،گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن اور دوسری شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ اس موقع پر وزیراعظم نے اسپتال کے مختلف شعبوں کا معاینہ کیا اور مریضوں سے ان کی خیریت دریافت کی اور اسپتال میں موجود طبعی سہولیات کے حوالےسے دریافت کیا،وزیراعظم نے افتتاحی تقریب سے بھی خطاب کیا۔ وزیراعظم نے فاؤ نڈنگ ممبرز کے انسانیت کی خدمت کے جذبے کو سراہا۔ وزیراعظم نے حکومت کی جانب سے اسپتال کی انتظامیہ کو مکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی۔ وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو کوالٹی طبعی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،تقریب سے انڈس ہاسپٹل کے فا¶ نڈنگ ممبرز اقبال احمد قرشی، گوہر اعجاز،نے بھی خطاب کیا اور اعتراف کیا کہ انڈس اسپتال کی تعمیر کے آغاز اور تکمیل کا سہرا وزیراعظم پاکستان کو جا تا ہے، جنہوں نے ہمارے پر اعتماد کیا اور ہمیں طب کے شعبے میں کام کرنے کی تحریک دی،وزیراعظم پاکستان نے انڈس فاؤ نڈ یشن کے ممبران کا شکریہ ادا کیا، وزیراعظم نے کہا کہ مجھے خوشی کہ مجھے اس تقریب میں مدعو کیا گیا ہے،وزیراعظم نے خاص طور پر ڈاکٹر امجد ثاقب صاحب کو سٹیج پر بلایا ان کی سماجی خدمات کو سراہا۔ اچھے لوگ کسی بھی حکومت کے ساتھ کام کریں اس کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہئے۔ وزیراعظم نے کہا سماجی خدماتِ کی سکیموں کو سیاست کی نذر نہی کرنا چاہیے، آج ہمیں ایک گرینڈ ڈائیلاگ کی اشد ضرورت ہے تا کہ حکومت بدلنے کے بعد سماجی خدماتِ کے منصوبے متاثر نہ ہو ں،وزیراعظم نے کہا کہ دکھ سے کہنا پڑتا ہے کہ پی کے ایل آئی ٹرسٹ کے منصوبے کو سابقہ حکومت نے شدید نقصان پہنچا یا، اگر ہم نے تقدیر بدلنی ہے تو ہمیں اپنے رویے بدلنے پڑیں گے۔

 

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog