اداکارہ آرتی چھابڑیا نے خاموشی توڑ دی،مداح حیران

Published on June 27, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 344)      No Comments


ممبئی (یواین پی )تم سے اچھا کون ہے ، شادی نمبر ون، پارٹنر جیسی بالی ووڈفلموں میں جلوے دکھانے والی اداکارہ 36 سالہ آرتی چھابڑیا نے خاموشی سے شادی کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔آرتی چھابڑیا نے کچھ عرصہ قبل اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے جیون ساتھی کا انتخاب کرلیا ہے تاہم گھر والوں کی جانب سے اجازت لینا ابھی باقی ہے اوراب ان کی شادی کی خبر سامنے آئی ہے۔سابق مس انڈیا آرتی چھابڑیا نے بھارتی نژاد ماریشس کے چارٹرڈ اکائونٹنٹ وشارد بدیسے سے بھارتی روایات کے مطابق شادی کی جس میں ان کے قریبی عزیز شریک ہوئے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy