ملک وقوم کا عروج تعلیمی ترقی سے وابستہ ہے کمشنر ساہیوال ڈویژن سلوت سعید

Published on June 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 61)      No Comments

ہمیں اپنے بچوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کرتے ہوئے ان کی کردار سازی کرنی ہے
اوکاڑہ (یواین پی)کمشنر ساہیوال ڈویژن سلوت سعید نے کہا ہے کہ ملک وقوم کا عروج تعلیمی ترقی سے وابستہ ہے ہمیں اپنے بچوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کرتے ہوئے ان کی کردار سازی کرنی ہے تاکہ یہ مستقبل میں اپنے ملک و قوم ،خاندان او ر اپنے اداروں کے لئے حقیقی سرمایہ ثابت ہوں وطن عزیز کا ہر بچہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اساتذہ کرام کی یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ طالب علموں کو جدید علوم سے روشناس کروائیں اور ان کو اخلاقی اقدار کا درس دیتے ہوئے ایک بہترین انسان بننے میں ان کی راہنمائی کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیڈٹ کالج اوکاڑہ کا دورہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے کیڈٹ کالج کے مختلف حصوں کا بھی معائنہ کیا اس موقع پر کیڈٹس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ۔ پرنسپل کیڈٹ کالج لیاقت علی نے کیڈٹ کالج کے تعلیمی پروگرام ،غیر نصابی سر گرمیوں ،جدید علوم سے کیڈٹس کو روشناس کروانے سمیت کیڈٹ کالج کی سالانہ کار کردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حسنین خالد سنپال بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes