سابق صدر آصف زرداری ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنسز میں باعزت بری

Published on November 25, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 284)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی)اسلام آ باد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق صدر آصف222 علی زرداری کو ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنسز سے باعزت بری کر دیا عدالت نے قرار دیا ہے کہ اصل دستاویزات کے بغیر ملزم کو سزانہیں دی جاسکتی، آصف زرداری پہلے ہی تین ریفرنسز ارسس ٹریکٹر ، اے آر وائی گولڈ اور پولوگراؤنڈ ریفرنس میں بری ہو چکے ہیں جبکہ اب بھی آصف زرداری کے خلاف راولپنڈی کی احتساب عدالت میں اثاثہ جات ریفرنس زیر سماعت ہے۔ عدالت نے ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنسز کا مختصر فیصلہ سنایا ہے تفصیلی فیصلہ بعد میں سنایا جائے گا عدالتی فیصلہ سنائے جانے کے وقت آصف زرداری کے وکیل سینیٹرفاروق ایچ نائیک نیب پراسیکیوٹر چوہدری ریاض اور آصف زرداری کے پیر اعجاز شاہ بھی عدالت میں موجود تھے۔آصف علی زرداری کے خلاف یہ کیسز 1997میں بنائے گئے تھے آصف زرداری ان کیسز میں آٹھ سال جیل میں بھی رہے جبکہ پرویز مشرف کے این آراو جاری کرنے پر یہ مقدمات ختم کر دیئے گئے تھے تاہم سپریم کورٹ کی جانب سے این آر او کو کالعدم قرار دینے پر یہ مقدمات بحال کر دیئے گئے تھے جبکہ آصف زرداری کے شریک ملزمان پہلے ہی ان مقدمات میں بری ہو چکے ہیں فاروق ایچ نائیک نے درخواست موقف اختیار کیا تھا کہ آصف زرداری کے خلاف کوئی ثبوت نہیں اور نہ ہی نیب کے پاس ان کیسز کی مصدقہ دستاویزات ہیں نیب کے تفتیشی افسر نے بھی بیان دیا تھا کہ انہوں نے ان کیسز کی اصل دستاویز ات نہیں دیکھیں، فاروق نائیک کا کہنا تھا کہ ان ریفرنس کی اصل دستاویزات دستیاب نہیں لہذا ان ریفرنسز میں کارروائی کو مزید آگے نہیں بڑھایا جاسکتا ،عدالت نے نیب کو کارروائی کے دوران باربار موقع دیا کہ وہ ان ریفرنسز کی اصل دستاویزات عدالت میں پیش کریں تاہم نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ان کے پاس بھی اصل دستاویزات موجود نہیں ہیں، عدالت نے دونوں ریفرنسز میں بریت کی درخواست منظور کر لی اور آصف زرداری کو دونوں ریفرنسز میں باعزت بری کر دیا جبکہ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے باعزت بری ہونے پر میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں یہ چھوٹے مقدمات 1997میں سیف الرحمٰن اور دوسرے لوگوں نے بنائے تھے، ان کو ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنسز کہتے تھے الزام یہ لگایا گیا کہ پری شپمنٹ کمپنی ایس جی ایس کو ٹھیکہ دینے پر کک بیک اور کمیشن لیا گیا، آصف زرداری بینظیر بھٹو اور دیگر نے کمیشن لیا آج 18سال بعد مقدمات ختم ہوئے ہیں، آصف زرداری کو باعزت بری کر دیا گیا ہے انہوں نے آٹھ سال جیل کاٹی جو جیل کاٹی وہ وقت کون لائے گا جنہوں نے مقدمہ کیا میں اس سے یہ سوال کرتا ہوں جھوٹے مقدمات کرنے کا کیا فائدہ ہوا ،آج سچ کی فتح ہو ئی ہے آج انصاف ، قانون اور آئین کی فتح ہوئی ہے، ہم جج صاحب کے بھی شکر گزار ہیں انہوں نے انصاف پر مبنی فیصلہ دیا ،کوئی ایسا کا غذ نہیں تھا جس سے یہ ثابت ہو سکے کہ آصف زرداری نے کوئی کمیشن لی ہے۔ آصف علی زرداری نے بڑی بہادری سے آٹھ سال جیل کاٹی بے نظیر بھٹو جلا وطن رہیں ،آصف زرداری اپنے بچوں کو نہیں مل سکے وہ وقت کون لائے گا ،یہ سوال ایک دن سیف الرحمن سے کیا جائے گا اور قیامت کے دن ضرور ان سے سوال کریں گے کہ آپ نے جھوٹے مقدمات بنائے، ایک باپ کو اپنے بچوں سے دور رکھا ایک شوہر کو اپنی بیوی سے دور رکھا، ایک بیوی کو اپنے شوہر سے دور رکھا اس کا حساب دینا ہوگا ،باقی مقدمہ ہم اﷲ تعالیٰ کی عدالت میں چھوڑ دیتے ہیں ہم کسی سے بدلا نہیں لینا چاہتے کسی سے ہمیں گلہ شکوہ نہیں، اﷲ تعالیٰ کی عدالت میں مقدمہ چھوڑ دیتے ہیں، فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ اب تک آصف علی زرداری چھ ریفرنسز میں بری ہو چکے ہیں ایک ریفرنس اثاثہ جات سے متعلق رہ گیا ہے وہ چل رہا ہے امید ہے اﷲ تعالیٰ اس میں بھی فتح دے گا میں نے تو معاملہ اﷲ پر چھو ڑاہے کہ آصف زرداری کا بہت بڑا دل ہے ان پر بے شمار مقدمات بنائے گئے انہوں نے کبھی کسی سے انتقام نہیں لیا اور ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی یہی بات کرتے ہیں بے نظیر بھٹو بھی یہی بات کرتی تھیں کہ جمہوریت ہی بہترین انتقام ہے۔آصف علی زرداری بدلا لینے کے قائل نہیں وہ ہمیشہ لوگوں کو معاف کردیتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ سوئٹرز لینڈ میں بھی مقدمہ ختم ہو چکا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes