نوجوان نسل ہمارا سرمایہ اور قوم کا مستقبل ہے جواد اکرم

Published on May 10, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 315)      No Comments

unnamed
وہاڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ہمارا سرمایہ اور قوم کا مستقبل ہے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نوجوان نسل کو تعلیم اور کھیل سمیت ہر شعبہ میں آگے بڑھنے کے بھر پور مواقع فراہم کررہے ہیںیہ بات انہوں نے ضلع کونسل ہال وہاڑی میں ضلع اور ڈویژن کی سطح پر پنجاب سپورٹس فیسٹیول کے مقابلوں میں جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ایم پی اے میاں ثاقب خورشید ، ایم پی اے چودھری ارشاد احمد ارائیں، ایم پی اے مسز شمیلہ اسلم، اے ڈی سی رافد احمد ملہی ، ای ڈی او فنانس مشتاق طارق،ای ڈی او ایجوکیشن سلطان محمود، ڈی او سکینڈری ایجوکیشن راناکوثر خان ، ڈی او ایلیمنٹری ایجوکیشن مختارچاون اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملک مرتضی بھی موجودتھے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے کہا کہ ملکی تاریخ میں شہباز شریف پہلے وزیر اعلی ہیں جو نوجوان نسل کو مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے قابل بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں وزیر اعلی کے ان اقدامات سے صوبہ بھر سے جو ٹیلنٹ سامنے آیا ہے اس نے دنیا بھر میں اس ملک ، صوبے اور اپنے اضلاع کا نام روشن کیا ہے ایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے نوجوانوں کوشارٹ کٹ اختیار کرنے کی بجائے محنت اور لگن کا راستہ اپنانے کی ترغیب دی ہے جس کے دوررس اثرات مرتب ہوں گے وزیر اعلی کے اس اقدام سے ہمیں مستقبل میں بہترین انجینئر ،ڈاکٹرز، کھلاڑی، ٹیکنو کریٹس، سائنسدان میسر آئینگے جو اس ملک کی تقدیر بدلنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔ ایم پی اے ارشاداحمد ارائیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے صوبہ کے عوام کو خوف کی فضا سے نکال کر انہیں صحت مند سرگرمیوں میں شرکت کا موقع دیا دہشت گردی کی لہر کے باوجود نوجوانوں نے کھیلوں کے میدان آباد کئے اور دنیا پر واضح کردیا کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں ایم پی اے مسز شمیلہ اسلم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے شعبہ میں نوجوان نسل کو لیپ ٹاپ،سولر انرجی لیمپ، تعلیمی وظائف اور ہونہار طلبا و طالبات کو غیر ملکی دوروں پر بھیجنے جیسے اقدمات سے نوجوانوں کے اعتماد میں اضافہ اور ان کی خوابیدہ صلاحیتیں بیدار ہو رہی ہیں ان میں دنیا کو سر کرنے کا حوصلہ پیدا ہو رہا ہے آخر میں میاں ثاقب خورشید، ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم ،ایم پی اے ارشاداحمد ارائیں ، ایم پی اے مسز شمیلہ اسلم نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ڈی او سپورٹس ملک مرتضی نے بتایا کہ ضلع وہاڑی کے کھلاڑیوں نے ملتان ڈویژن میں پہلی پوزیشن حاصل کی اسی وجہ سے ملتان ڈویژن کی طرف سے صوبائی سطح کے مقابلوں میں جانے والے166رکنی دستہ میں80کھلاڑیوں کا تعلق ضلع وہاڑی سے تھا دی راک تیکوانڈواکیڈمی وہاڑی کے کھلاڑیوں نے کوچ ظفراللہ چودھری کی سرپرستی میں تیکوانڈو میں پنجاب بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题