ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر و ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ حساس پولنگ اسٽيشنز کا دورہ،

Published on January 16, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 62)      No Comments

ٹھٹھہ : (یو این پی/رپورٹ حمید چند) ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر و ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری اور دیگر متعلقہ افسران اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز ٹھٹھہ، مکلی، میرپور ساکرو بنھبھور سمیت ضلع کے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کرکے جاری پولنگ کے عمل، سیکورٹی اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا- اس موقع پر انہوں نے پولنگ افسران اور عملے کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے عمل کو انتہائی صاف، شفاف، غیر جانبدارانہ اور منصفانہ طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے- انہوں نے کہا کہ انتخابات کے عمل کو صاف و شفاف اور پر امن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح میں شامل ہے- ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر و ڈپٹی کمشنر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس افسران کو بھی ہدایت کی کہ پولنگ کے عمل کے مکمل ہونے تک امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے- انہوں نے انہیں کہا کہ شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے جبکہ پولنگ کے عمل میں خلل ڈالنے والوں سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے – اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر و ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے کہا کہ ضلع ٹھٹھہ ہمیشہ پر امن ضلع رہا ہے اور ابتک کہیں سے بھی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے – انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر تمام متعلقہ اداروں کے بہتر تعاون کے ساتھ بلدیاتی انتخابات خوشگوار اور پر امن ماحول میں پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا –

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes