لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کارلایا جائے گا، ایاز صادق

Published on June 12, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 54)      No Comments

لاہور(یواین پی)وفاقی وزیر اور ن لیگی رہنما ایاز صادق کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کارلایا جائے گا۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرایاز صادق کا کہنا ہے کہ ملائشیا نے پام آئل کی برآمد پرپابندی لگا دی ہے، پام آئل کی بڑی قلت آنے والی ہے جس سے مسائل بڑھ سکتے ہیں۔ ایاز صادق کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہرشعبے کو مدنظر رکھ کر بجٹ پیش کیا، اشیائے خورو نوش پرسبسڈی دے رہے تاکہ مہنگائی کا بوجھ نہ پڑے، لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کارلایا جائے گا اور لوڈشیڈنگ کو ہرصورت2 گھنٹے تک محدود کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes