مون سون ہوائیں اتوار اور پیر سے پاکستان کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، محکمہ موسمیات

Published on July 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 367)      No Comments


اسلام آباد (یو این پی) محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتہ ملک کے اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کہیں کہیں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی جبکہ متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات، اسلام آباد محمد عرفان ورک کے مطابق مون سون ہوائیں اتوار اور پیر سے160پاکستان کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی جو اگلے ہفتے کے وسط سے ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گی۔یو ا ین پی کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ اگلے ہفتے کے وسط سے ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہو گا۔سوموار سے جمعرات کے دوران160اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور ڈویژن) اور کشمیر160میں اکثر مقامات پر160گرج چمک کے ساتھ بارش160جبکہ کہیں کہیں160موسلا دھار بارش160کا160 امکان ہے۔منگل سے جمعرات کے دوران160جنوبی160پنجاب (ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، ساہیوال160ڈویژن) میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش160جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا160 امکان160ہے۔ منگل سے جمعرات کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش160جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا160 امکان160ہے۔ جمعہ سے اتوار کے دوران سندھ اور160مشرقی بلوچستان (ژوب، سبی، نصیر آباد، قلات ڈویژن) میں کہیں کہیں160گرج چمک کے ساتھ بارش160جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا160 امکان160ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موسلا دھار بارشوں کے باعث160راولپنڈی،160گوجرانوالہ، ڈی جی خان ڈویژن، اسلام آباد، خیبرپختونخوا160اور کشمیر کے برساتی نالوں میں طغیانی160جبکہ نشیبی علاقے زیرِ آب آنے160کا خدشہ ہے۔ بارشوں کے باعث کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن) کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائنڈ نگ کا خدشہ ہے۔ تمام متعلقہ اداروں کو اگلے ہفتے کے دوران الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes