ہانگ کانگ‘ سنگاپور ائیرلائنز کے مسافر طیارے کوہنگامی لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار

Published on May 10, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 581)      No Comments
9
سنگا پور ۔۔۔ ہانگ کانگ ائرپورٹ حکام نے سنگاپور ائیرلائنز کے مسافر بردار طیارے کو کارگوڈور میں خرابی کی بناء پر واپس سنگاپور جانے پر مجبور کر دیا تاہم اے 380 سیر جمبو طیارہ سنگا پور ائیرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا گیا۔ طیارے میں 263مسافر سوار تھے۔ سنگاپور فضائی کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ کاک پٹ کی جانب سے کارگو ڈور میں خرابی کی وارننگ جاری ہونے کے بعد ہانگ کانگ ائیرپورٹ حکام نے مسافر بردار طیارے اے 380کو لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا اور اسے واپس سنگاپور جانے پر مجبور کیا۔ تاہم خوش قسمتی سے مسافر بردار طیارہ جمعہ کی سہ پہر سنگاپور ائیرپورٹ پر بحفاظت اترنے میں کامیاب ہو گیا۔ سنگاپور ائیرلائنز کے انجینئر خامی تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes