حساس موضوع پر فلم میں کام کر رہا ہوں،بین الاقوامی فلمی میلے میں نمائندگی کرے گی، اداکار اظہرخان

Published on February 12, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 221)      No Comments

لاہور( یو این پی ) مجھے یقین ہے انشا اللہ ایک دن ضرور صف اوّل کے اداکار بنوں گا اور حقیقت میں محنت سے ہی کامیابی حاصل ہوگی ، کامیاب وہی ہوتے ہیں جو محنت کرتے ہیں گو کہ ابھی انڈسٹری میں کچھ عرصے قبل ہی قدم رکھا ہے اور سینئرز کو دیکھ کر کچھ اچھا کرنے کی جستجو دل میں ہے اور اب اللہ پاک نے ایک راستہ دکھایا ہے جس میں ہم اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر اس میڈیا انڈسٹری کا مضبوط ستون بننے میں اپنا کردار ادا کریں گے اور میں یہ بھی بتاتا چلوں کہ میری شخصیت کو دیکھ کر لوگ سرحد پار بڑے اسٹار سے مجھے ملاتے ہیں جب کہ میں نہیں چاہتا کہ میں کسی کو کاپی کروں کیونکہ میں سمجھتا ہوں کاپی کرنے والے کا مستقبل کبھی تابناک نہیں رہتا یہ بات نوجوان اداکار اظہر خان نے لاہور کے الحمرا تھیٹرمیں منعقدہ تقریب میں گزشتہ شب نمائندہ خصوصی کو بتائی انہوں نے کہا کہ میری ایک فیسٹیول فلم میں ایک اہم کردار پر بات چل رہی ہے جو ایک اہم اور زمانے میں موجود چبُھتے موضوع پر بنائی جا رہی ہے جو چند کرداروں پر مشتمل ہے اور اس فلم کے اسکرپٹ رائٹروڈائریکٹر کراچی سے آ رہے ہیں اور ان کا ارادہ نئے ٹیلنٹ کو اسکرین پر لانا ہے اُن کا خیال ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ اسکرین کو نئے چہروں سے منورکرنا چاہیے کیونکہ ملک میں ٹیلنٹ بہت ہے بس انہیں نکھارنے کی ضرورت ہے اظہر خان نے مزید بتایا کہ اس پروجیکٹ میں ان کا کام الگ نوعیت کا ہے یقیناًسامعین دیکھنے کے بعد کام کو ضرور سراہیں گے اورمیںیہ بھی بتاتا چلوں کہ یہ فلم بین الاقوامی فلمی میلے میں نمائندگی کرنے کیلئے بنائی جا رہی ہے جو حساس موضوع پر ہے جس پر کم ہی لوگ قلم اٹھاتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题