منحرف رکن نواب شیروسیرکی تقریب میں شرکت،چور چور کے نعروں کے ساتھ انڈوں اور ٹماٹروں کی بارش

Published on June 13, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 91)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد میں منحرف رکن نواب شیر وسیر اپنے آبائی علاقہ کے گاؤں دُلچیاں والہ میں ایک افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے گیا۔اس کے ساتھ دو گاڑیاں اسکے اپنے بندوں کی تھیں جبکہ ایک پولیس کا ڈالہ بھی سکیورٹی کیلٸے ساتھ تھاجب نواب شیر وہاں پہنچا تو گاؤں کے نوجوان اکٹھے ہوگئے۔ ہر طرف سے چور چور اور غدار غدار کے نعروں کے ساتھ انڈوں اور ٹماٹروں کی بارش ہوگئی جس پر تقریب کے منتظمین جو اسی گاؤں کے تھے بھڑک اٹھے اور نواب شیر کے ساتھ آۓ ہوۓ بندوں سمیت وہ بھی میدان یں نکل آۓ پھر خوب لڑائی ہوئی اور اس دوران نواب شیر کی گاڑی کے شیشے بھی ٹوٹ گئےنواب شیر کا ڈرائیور گاڑی بھگانے میں کامیاب ہوگیا۔ جبکہ تھانہ لنڈیانوالہ کی پولیس بھاری نفری کے ساتھ وہاں پہنچی اور احتجاج کرنے والی پارٹی کےکئی افراد کو گرفتار کرلیا۔سب سے دلچسپ بات یہ ہےکہ تھوڑی ہی دیر کے بعد نون لیگی رہنما طلال چوہدری تھانے میں پہنچ گئےاور ایس ایچ او کی خوب سرزنش کرتے ہوۓ اس احتجاج کو عوام کا حق قرار دیا اور سارے لوگوں کو چھڑوا دیاجبکہ پی ٹی آئی کے ایم پی اے چوہدری ظہیرالدین جو کہ اگلے الیکشن میں اس حلقہ سے ایم این اے کا الیکشن لڑیں گے وہ جب تھانہ پہنچے تو زیر حراست افراد اس وقت تک رہا ہو چکے تھے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes