ایڈیشنل کمشنر ریونیو عمران عباسی کی خودکشی،گھریلو ناچاقی پر کانسٹیبل نے زندگی کا خاتمہ کرلیا

Published on June 15, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 129)      No Comments

سندر(یواین پی) فیصل ٹاؤن میں ایڈیشنل کمشنر ریونیو عمران عباسی کی خودکشی، کوٹ لکھپت میں کانسٹیبل نے گھریلوحالات سے تنگ آکر گولی مار کر زندگی خاتمہ کر لیا، پولیس کے مطابق وہ ذہنی دباؤ کا شکار تھا،لاہور کے علاقے فیصل ٹاؤن جی او آر فور خوشنما فلیٹس میں 45 سالہ ایڈیشنل کمشنر ریونیو عمران رضا عباسی نے نامعلوم وجوہات پرگلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کرلیا،بتایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ کے رہائشی عمران ایک روز قبل اسلام آباد سے ٹرانسفر ہو کر لاہور آئے تھے، گزشتہ صبح ڈرائیور نے جب عمران عباسی کے کمرے کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی تو دروازہ نہ کھلا جس کی اطلاع فیصل ٹاؤن پولیس کو دی پولیس نے موقع پر پہنچ کر جب دروازہ توڑا تو اسکی لاش پنکھے کے ساتھ لٹک رہی تھی، عمران کی 2 بیٹیاں او ر ایک بیٹا ہے،لاہور میں ہی کوٹ لکھپت کے علاقہ بوستان کالونی میں کانسٹیبل گل نواز نے گھریلوحالات سے تنگ آکر خود کو گولی مارلی، پولیس کے مطابق وہ ذہنی دباؤ کا شکار تھا

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes