فوزیہ وہاب کے انتقال کو آج دس برس بیت گئے

Published on June 17, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 40)      No Comments


کراچی(یو این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کی اہم کارکن اور ہر موقع پر پارٹی کا دفاع کرنے والی نڈر خاتون فوزیہ وہاب کی آج 10 ویں برسی منائی جا رہی ہے،تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی نڈر، باہمت اور وفادار کارکن فوزیہ وہاب کے انتقال کو آج دس برس بیت گئے،۔پی پی رہنما فوزیہ وہاب کی شخصیت کے کئی پہلو تھے، جن میں سیاست کے علاوہ سماجی اور انسانی حقوق بھی نمایاں ہے۔ فوزیہ وہاب انیس سو چھپن میں کراچی میں پیدا ہوئیں۔صحافی وہاب صدیقی سے شادی کے بعد وہ ایک گھریلو خاتون کی طرح زندگی گزارتی رہیں، حسینہ معین کے ایک ڈرامہ میں بھی کام کیا۔ وہاب صدیقی کے انتقال کے بعد انہوں نے ڈاکٹر اطہر حسین سے شادی کی۔اس دوران سیاست کا رخ کیا اور پیپلز پارٹی ان کا انتخاب ٹھہری۔ بینظیر بھٹو فوزیہ وہاب سے خاصی متاثر تھیں۔ انہوں نے فوزیہ کو شعبہ خواتین کا سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا اس کے علاوہ فوزیہ وہاب انسانی حقوق سیل کی کوآرڈینیٹر بھی رہیں۔سال دو ہزار دو اور دو ہزار آٹھ کے انتخابات میں فوزیہ وہاب کو خواتین کی مخصوص نشست پر کامیابی حاصل ہوئی۔ انہوں نے شیری رحمان کی جگہ شعبہ اطلاعات کی سیکرٹری کی ذمہ داری بھی سنبھالی۔چھپن سالہ فوزیہ وہاب نے اپنے سیاسی کیریئر میں وفاداری تبدیل نہ کی لیکن زندگی نے ان سے وفا نہ کی، دوہزار بارہ میں پتے کے مرض میں مبتلا فوزیہ وہاب کی حالت سرجری کے بعد بگڑ گئی اور وہ کومہ میں چلی گئیں جس کے بعد سترہ جون دوہزار بارہ کو وہ وفات پاگئیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes