آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ پی ٹی وی پر صرف صدر اور وزیراعظم خطاب کرینگے: شیخ رشید

Published on April 10, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 282)      No Comments

555
اسلام آباد (یو این پی) چودھری نثار کی پریس کانفرنس پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے کہاں جلسہ کرنا ہے انہیں کچھ پتا نہیں۔ کہتے ہیں پی ٹی وی پر سب قائدین کو خطاب کی اجازت ہونی چاہیے۔ عمران خان کے خطاب سے سرکاری ٹی وی کا منافع بڑھے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے تحریک انصاف کے اسلام آباد کے جلسے کے مقام پر لاعلمی کا اظہار کیا تاہم انہوں نے واضح کیا کہ احتجاج یا جلسے کا حق سب کو ہے۔ عمران خان کے قوم کے خطاب کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی کی مالی حالت خراب ہے۔ اس خطاب سے سرکاری ٹی وی کا منافع بڑھے گا۔ آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ پی ٹی وی پر صرف صدر اور وزیراعظم خطاب کریں گے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی پرسب قائدین کو خطاب کی اجازت ہونی چاہیے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes