حکومت سہولت دے تو عوام کو فوری طور پر ریلیف مہیا کیا جاسکتا ہے، غیاث اللہ پراچہ

Published on June 17, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 30)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما غیاث اللہ پراچہ نے کہا ہے کہ سی این جی انڈسٹری فوری طور پٹرول کے مقابلے میں 43فیصد اور ڈیزل کے مقابلے میں 55 فیصد سستا فیول طور پر مہیا کرسکتی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت سی این جی سیکٹر کو گیس منگوانے اور اسکی خریداری میں سہولت مہیا کرے تو عوام کو فوری طور پر ریلیف مہیا کیا جاسکتا ہے،سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی سے فیول امپورٹ بل کی مد میں دو اعشاریہ ایک ارب ڈالر کی سالانہ بچت ہوسکتی ہے، سی این جی سیکٹر کیلئے گیس کی دستیابی سے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں پچاس فیصد کمی ہو سکتی ہے،سی این جی کی قیمت آج بھی پٹرول کی نسبت سستی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy