نارووال، گٹروں کا گندہ پانی گلیوں کے ساتھ ساتھ گھروں میں داخل، انتظامیہ خاموش

Published on February 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 143)      No Comments

نارووال(یو این پی)محلہ بلال پورہ اور تلونڈی داتیوال روڈ پر سیوریج سسٹم بلاک۔ گٹر گندہ پانی اگلنے لگے، موٹر سائیکل سواروں اور سکول جانے والے بچوں کا گزرنا محال، والدین پریشان، متعدد بار گٹروں کی صفائی کروائی لیکن گٹر پھر بند ھو جاتے ھیں جس سے گٹروں کا گندہ پانی گلیوں کے ساتھ ساتھ گھروں میں بھی داخل ھو گیا ھے گندگی اور بدبو کی وجہ لوگوں کا جینا مشکل ھو گیا ہے، جلد اور پیٹ کی بیماریوں کے پھیلنے کا اندیشہ ھے۔ اھل محلہ محمد جاوید بٹ، ڈاکٹر محمد سجاد، ملک عبدالغفار و دیگر نے بذریعہ پریس کلب تلونڈی بھنڈراں ڈپٹی کمشنر نارووال سے پر زور اپیل کی ھے کہ سیوریج کی صفائی کا مستقل بنیاد پر بندوبست کیا جائے، گٹروں کے نئے ڈھکن لگائے جائیں تاکہ بچے سکول اور مرد و خواتین کام کاج بلا خوف و خطر کر سکیں اور نمازی مسجد تک بآسانی پہنچ سکیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog