ڈینگی سے بچاوکے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے زاہد پرویز وڑائچ

Published on June 17, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 83)      No Comments

بارش کے بعد اپنے گھروں اور دفاتر کو اچھی طرح صاف رکھیں اور بارش کا پانی کھڑا نہ ہونے دیں
اوکاڑہ(یواین پی)ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات ڈینگی سے بچاوکے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے ،لوگوں کو آگاہی دینے اور سرکاری محکموں کے مربوط اقدامات کے متقاضی ہیں موجودہ صورت حال میںسر ویلینس کے کام کو مزید احتیاط سے کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مزید احتیاط کی ضرورت ہے حالیہ بارش کے بعد اپنے گھروں اور دفاتر کو اچھی طرح صاف رکھیں اور کسی بھی جگہ بارش کا پانی کھڑا نہ ہونے دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیااجلاس میں سی ای او ہیلتھ مہار اختر حسین بلوچ ،ڈسٹر کٹ انٹا مالوجسٹ ڈاکٹر محمد اقبال سمیت تمام متعلقہ محکموں کے سر براہان نے شرکت کی ۔ ڈسٹرکٹ انٹا مالوجسٹ ڈاکٹر محمد اقبال نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع میں ہاٹ سپاٹس کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور سر ویلینس کی ذمہ داریوں کے لئے متعین ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کر رہی ہیںڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچنے محکمہ بلڈنگ ،پبلک ہیلتھ اور بلدیاتی اداروں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے زیر انتظام عمارتوں میں صفائی ستھرائی ،سیو ریج لائنوں کی مرمت اور واٹر سپلائی کے انتظامات کو بہترین حالت میں رکھیں نل اور واٹر سپلائی پائپوں کی لیکیج کسی جگہ سے نہیں ہونی چاہیے اور حالیہ موسم میں اپنے دفاتر کی صفائی ستھرائی اور خاص طور پر دفاتر کی چھتوں کی صفائی کو یقینی بنائیں۔

 

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme