فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)فیصل آباد نامعلوم گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجہ میں خاتون جاں بحق جبکہ نوجوان زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق گیدڑی والا پرانا پل کے قریب کینال ایکسپریس وے پر نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری اور فرار ہو گئی۔حادثہ کے نتیجہ میں 29 سالہ بریرا دختر جاوید موقع پر جاں بحق ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے 18 سالہ حسنین ولد ظفر کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا۔ حادثہ کا شکار ہونیوالے دونوں افراد محلہ غازی آباد فیصل آباد کے رہائشی ہیں۔