ہم نے میثاق جمہوریت پر مکمل طور پر عمل کیا جس کی وجہ سے ہماری پارٹی کو سیاسی طور پر نقصان پہنچا
بورےوالا(یواین پی) تحصیل صدر پیپلزپارٹی اور امیدوار قومی چوہدری کامران یوسف گھمن نے کا سابق صدر پاکستان اور چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اپنے حلقہ انتخاب کے مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر سابق صدر نے کہاکہ وہ مسلم لیگ ن کے ساتھ کولیشن حکومت کا حصہ ہیں وہ ان کے حلقہ انتخاب کے مسائل کے حل کے لئے اور فنڈز کے اجراءکے لئے مشاورت کریں گے اور مل کر چلیں گے چوہدری کامران یوسف گھمن نے چیئرمین پیپلزپارٹی سے مستحق خواتین کے لئے بے نظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام کے لئے مزید فنڈز کا مطالبہ کیا جس پر سابق صدر نے کہا کہ وہ اس پر بھی بات کریں گے آصف علی زرداری نے مزیدکہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ذاتی مفادات کی بجائے ملکی مفادات کی سیاست کو ترجیح دی ہے اس کی ایک مثال سامنے ہے کہ ہم نے میثاق جمہوریت پر مکمل طور پر عمل کیا جس کی وجہ سے ہماری پارٹی کو سیاسی طور پر نقصان پہنچا۔