کپاس کی بحالی اور زیادہ پیداوار کثیر زرمبادلہ کا ذریعہ بن سکتی ہے؛ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت

Published on June 11, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 134)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)کپاس کی بحالی اور زیادہ پیداوار کثیر زرمبادلہ کا ذریعہ بن سکتی ہے۔زیادہ پیداوار کا حصول کپاس کی بہتر نگہداشت سے ہی ممکن ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع)چوہدری خالد محمودنے تاندلیانوالہ کے نواحی گاؤں چک نمبر410/گ۔ب میں کاشتکاروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے زمینداران پر زور دیا کہ مئی کے بعد کاشتہ فصل کے لئے پودوں کی فی ایکڑ تعداد2300 رکھی جائے اور پودوں کا درمیانی فاصلہ 9۔ انچ رکھیں۔پودوں کی چھدرائی بوائی کے 20 تا 25 دن کے اندر یا پانی سے پہلے یا خشک گوڈی کے بعد ایک ہی دفعہ مکمل کریں۔انہوں نے کہا کہ کپاس کی فصل سے جڑی بوٹیوں کا تدارک زرعی ماہرین کے مشورہ سے کیا جائے اور کھادوں کا استعمال زمین کے تجزیہ کی بنیاد پر کریں اور متناسب کھادیں استعمال کریں۔ کپاس کی فصل کو کیڑوں سے بچانے کے لئے اگیتی کاشتہ فصل کا باقاعدگی سے معائنہ کیا جائے اور اگر اگیتی کاشتہ فصل پر ضرررساں کیڑوں کا حملہ نقصان کی معاشی حد سے زیادہ ہو تو زراعت کے فیلڈ سٹاف کے مشورہ سے سپرے کیا جائے۔ایک ہی زہر کا بار بار استعمال نہ کیا جائے اور سپرے صبح یا شام کے وقت کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ کپاس پاکستان کی اہم اور سب سے زیادہ منافع بخش فصل ہے جس پر خصوصی توجہ سے ملک کی معیشت کو استحکام اور بحال کیا جا سکتا ہے۔حکومت پنجاب بیج زرعی ادویات اور کھادوں پر سبسڈی دے رہی ہے اور اس سال 8500 روپے فی 40 کلو گرام پھٹی پر امدادی قیمت کا بھی اعلان کیا ہے۔اس سال کپاس ایک منافع بخش فصل کا درجہ حاصل کر چکی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题