واسا شہریوں کی توقعات سے بڑھ کر سروسز فراہم کرے ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ(ر)سہیل اشرف

Published on June 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 42)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ(ر)سہیل اشرف نے ضلعی محکموں کے ہیڈز سے میٹنگ کی اور شہری ترقی،علاقائی خوبصورتی کے اقدامات اور عوامی مسائل کے ازالہ کے حوالے سے تفویض کردہ اہداف پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔انہوں نے موجودہ بارشوں کے سپل میں واسا کو بارشی پانی کے فوری نکاس کے ساتھ سیوریج کے ایشوز تیز رفتاری سے حل کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ نشیبی علاقوں میں مشینری متعین رکھی جائے تاکہ نکاسی آب میں تاخیر نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ واسا شہریوں کی توقعات سے بڑھ کر سروسز فراہم کرے تاکہ عوامی اعتماد میں اضافہ ہو۔انہوں نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو شہری صفائی کے اہم ٹاسک کواسی جذبے سے جاری رکھنے کی ضرورت پر زوردیا۔ڈپٹی کمشنر نے مین ہولز کے ڈھکن نہ ہونے کی بعض شکایات کا فی الفور ازالہ کرنے اور متعلقہ محکموں کو چوکس رکھنے کی تاکید کی۔انہوں نے سرکاری ہسپتالوں وطبی مراکز پر علاج معالجہ کی سہولیات کو چوکس رکھنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے جس کے لئے تمام محکمے ذمہ داریوں کا احساس کریں اور فیلڈ میں موجود رہ کر شکایات حل کریں۔انہوں نے کہا کہ ڈیلی ریویو اجلاس کے انعقاد کا مقصد کارکردگی کی جانچ کے ساتھ سامنے آنیوالے مسائل سے آگاہی ہے تاکہ بروقت اقدامات کئے جاسکیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کاشف رضا اعوان،قیصر عباس رند،سی ای اوز ہیلتھ وایجوکیشن ڈاکٹربلال احمد،علی احمد سیان،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،واسا،پی ایچ اے اوردیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes