شہنشاہ رومانس و وحید مراد کا 80واں یوم پیدائش آج منایا جائے گا

Published on October 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 324)      No Comments

وحید مراد نے اردو اور پنجابی زبان کی 127 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے
ارمان،دل میرا دھڑکن تیری ،دوراہا ،شمع،جب جب پھول کھلے،پھول میرے گلشن کااور بہن بھائی ان کی مقبول فلمیں تھیں 
رپورٹ ۔۔۔ ڈاکٹر بی اے خرم
شہنشاہ رومانس وحید مراد کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں وحید مراد 2اکتوبر1938ء کو کراچی میں پیدا ہوئے پاکستانی فلم انڈسٹری کے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کا 80واں یوم پیدائش آج بروز منگل منایا جائے گا اس موقع پر فلمی حلقوں میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاخصوصی تقریبات میں وحید مراد مرحوم کے مداح سالگرہ کے کیک کاٹیں گے اوران کی فنی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیاجائے گا ۔وحید مراد کی حوالے سے نجی ٹی وی چینلز سے خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے جبکہ ان کی یاد گار فلمیں بھی دکھائی جائیں گی۔ انہوں نے اپنی فنی کیرئیر کا آغاز1961ء میں بطور پروڈیوسر کیا۔معروف فلم’’ ہیرا اور پتھر‘‘ وحید مراد کی بطور اداکار پہلی فلم تھی اس فلم نے نگار ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا فلم پروڈیوسر بھی تھے’’جوگی‘‘ اور مستانہ ماہی ‘‘ ان کی پنجابی ہٹ فلمیں تھیں ’’اشارہ ‘‘ فلم میں گانا بھی ریکارڈ کرایاجبکہ’’ ہیر و‘‘ وحید مراد کی آخری فلم تھی جو کہ1985ء میں ان کی وفات کے بعد ریلیز ہوئی۔وحید مراد پاکستانی فلموں کے ایک مقبول اداکار تھے ان کے ہیر سٹائل کو ہر جگہ نقل کیا گیا تھا۔وحید مراد نے اردو اور پنجابی زبان کی 127 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے انہوں نے 250سے زائد فلمی گانوں پر پرفارم کیا ان کی مقبول فلمی ادکاراؤں میں زیبا،دیبا،شمیم آرا،رانی،شبنم،بابرہ شریف،نغمہ،سنگیتا،کویتا،آسیہ اور دیگر قابل ذکر ہیں۔وہ 23نومبر 1983ء کو45برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے ارمان،دل میرا دھڑکن تیری ،دوراہا ،شمع،جب جب پھول کھلے،پھول میرے گلشن کااور بہن بھائی ان کی مقبول فلمیں تھیں 

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题