عوام کو تمام شہری سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے، ریاض حسین لغاری

Published on June 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 92)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چند): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری نے کہا ہے کہ عوام کو تمام شہری سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے، دکاندار اور تاجر بھی اپنے شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور شہر کے بیچ میں کوڑا کرکٹ پھینکنے سے گریز کریں تاکہ نکاسی آب میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو سکے۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے محکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون کی شدید بارشوں کی پیشگوئی کے مد نظر شاہی بازار ٹھٹھہ سمیت دیگر محتلف علاقوں کے اچانک دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے شہر کے میں ہولز اور ڈسپوزلز کی صفائی ستھرائی کا معائنہ کرکے تمام صورتحال کا جائزہ بھی لیا. اس موقع پر ٹھٹھہ سٹی تاجر اتحاد کے سرپرست اعلی سید الطاف شاہ شیرازی، صدر اشرف چنڈ میمن، چیئرمن انیس میمن، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ سکندر حیات بلوچ، اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجنیئر پبلک ہیلتھ انجنئیر و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے. اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شاہی بازار ٹھٹھہ سمیت تمام ڈسپوزلز اور نالوں کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ دکانداروں، تاجروں اور عوام کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا نہ پڑے. انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes