اسسٹنٹ کمشنرصدر محمد عمر مقبول روزانہ صبح سویرے سبزی منڈی سدھار کا دورہ

Published on June 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 61)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)اسسٹنٹ کمشنرصدر محمد عمر مقبول روزانہ صبح سویرے سبزی منڈی سدھار کا دورہ کرکے پھلوں وسبزیوں کی بولیوں کے عمل کی نگرانی کی اورمختلف شیڈز میں جاکر پھلوں وسبزیوں کی بولیوں کے عمل کا جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قیمتوں کو قابومیں رکھنے کے لئے سبزی منڈی کے صبح وشام دوروں کا سلسلہ جاری ہے اورکسی کو قیمتوں میں ناجائزاضافہ نہیں کرنے دیں گے۔انہوں نے بولیوں کے طریقہ کار کو چیک کرتے ہوئے سبزیوں وپھلوں کی سپلائی کے ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کو بھی موقع پر موجود رہ کر تمام تر عمل کو شفاف رکھنے اور دکانداروں کے پاس پرائس لسٹ کی موجودگی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے سبزی منڈی میں صفائی کی صورتحال کا بھی معائنہ کیا اور ہمہ وقت صاف ستھراماحول برقرار رکھنے کی تاکید کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy