بورےوالا ٹیکسٹائل ملز کو دوبارہ فنکشنل کیا جائے میاں عرفان دولتانہ

Published on June 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 56)      No Comments

بورےوالا(یواین پی) مسلم لیگ ن کے رہنما ممبر صوبائی اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ بورےوالا ٹیکسٹائل ملز کو دوبارہ فنکشنل کیا جائے تاکہ وہاں کے ہزاروں لوگوں کو روز گار مل سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بورےوالا ٹیکسٹائل ملز کے لئے ان کے نانا اس وقت کے وزیر اعلی پاکستان میاں ممتاز خان دولتانہ 2400 ایکڑ زمین دی تھی ملز کے قیام سے بورےوالا میں تعمیروترقی کا دور شروع ہوا ملز میں 5ہزار سے زائد مزدوروں کے گھروں کے چولہے جلتے تھے انہوں نے کہاکہ یہاں کے بڑے مسئلہ لوگوں کے دیرینہ مطالبہ کو دریائے ستلج پر پل کو تعمیر کرکے پورا کیا جائے جو کہ اس وقت کے وزیراعلی پنجاب اور موجودہ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے دورہ بورےوالا دیوان صاحب کے موقع پر وعدہ کیا تھا ممبر صوبائی اسمبلی نے کہاکہ ان کے حلقہ انتخاب لڈن کو تحصیل کا درجہ دیا جائے وہ 1950 سے سب تحصیل ہے تحصیل کا درجہ حاصل ہونے سے تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا اور اس کے دیرینہ مسائل ہونگے اور یہاں کے لوگوں کی محرومیوں کا خاتمہ ہو گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy