تنظیم الاعوان ہزارہ ڈویژن کی تمام تنظمیں تحلیل کر دی گئیں

Published on January 12, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 539)      No Comments

index
بالاکوٹ(یواین پی)تنظیم الاعوان ہزارہ ڈویژن کی تمام تنظمیں تحلیل کر دی گئی ہیں،نئے عہدیداروں کے چناؤ کیلئے باہمی مشاورت کے بعد6رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی،کمیٹی ایک ماہ بعد اجلاس طلب کر کے نئے عہدیداروں کا چناؤ عمل میں لائے گی،تفصیل کے مطابق تنظیم الاعوان ہزارہ ڈویژن کا انتہائی اہم اجلاس صدر تنظیم الاعوان ملک عبد الحفیظ کی زیر صدارت گزشتہ روز ایبٹ آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہوا،اجلاس میں تنظیم الاعوان ہزارہ ڈویژن کے عہدیداران جنرل سیکرٹری ملک اورنگزیب اعوان، سینئر نائب صدر عبد الودود اعوان،رابطہ سیکرٹری ملک ہارون اعوان،فنانس سیکرٹری محمد سلیم اعوان،سیکرٹری اطلاعات و نشریات ملک راشد اعوان،ایگزیکٹو ممبران ملک سعید اختر اعوان ایڈووکیٹ،ممبر ایگزیکٹو و چئیرمین مرکزی تنظیم الاعوان یوتھ محمد ساجد اعوان کے علاوہ اعوان برادری کی سرکردہ شخصیات ملک ارشد اعوان،ملک ذیشان اعوان،ملک شہزادہ اعوان،ملک وحید اعوان ،ملک شاہد مسکین اعوان،ملک غلام مصطفٰ اعوان،ملک سعید اعوان،تنظیم الاعوان یوتھ کے جنرل سیکرٹری مفتی جعفر طیار مقبول اعوان سمیت دیگر افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،اجلاس میں تنظیم الاعوان ہزارہ دویژن کے صدر ملک عبد الحفیظ نے تین سالہ آئینی مدت پوری ہونے کے بعدآئینی طور پر ڈویژنل تنظیم سمیت چاروں اضلاع کی تمام تنظیموں بشمول ذیلی تنظیمیں تحلیل کرنے کا اعلان کیا،اس موقع پر انہوں نے مختصراً خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ تنظیم الاعوان ہزارہ ڈویژن میں مکمل اتحاد و اتفاق اور تمام جمہوری اقدار موجود ہیں اور الحمد اللہ وہ اور ان کی کابینہ کے تمام عہدیداران اپنی آئینی مدت پوری ہونے کے بعد بڑی فراخدلی کیساتھ اپنے عہدوں سے الگ ہو رہے ہیں،انہوں نے ہزارہ ڈویژن کے چاروں اضلاع سمیت تمام ذیلی تنظیموں کو بھی تحلیل کرنے کے اعلان کے ساتھ تشکیل دی جانے والی6رکنی کمیٹی پر اعتماد کا اظہار کیا،انہوں نے کہا کہ نئے جو بھی عہدیدار سامنے آئیں گے وہ نہ صرف انہیں ویلکم کرینگے بلکہ انہیں ساتھ لیکر چلیں گے اور جہاں تک ممکن ہوا ان سے تعاون بھی کریں گے،اس موقع پر ممبر ایگزیکٹو و مرکزی چئیرمین تنظیم الاعوان یوتھ محمد ساجد اعوان نے خطاب کرتے ہوئے تنظیمی امور کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی،انہوں نے اپنے خطاب کے دوران آئینی طور طریقوں اور تنظیمی امور کے حوالے سے بھی اجلاس میں شریک مندوبین کو آگاہ کیا،تقریب سے تنظیم الاعوان ہزارہ ڈویژن کے سابق جنرل سیکرٹری ملک اورنگزیب اعوان،عبد الودود اعوان،سابق سیکرٹری اطلاعات ملک راشد اعوان اور دیگر نے بھی خطاب کیا مقررین نے تنظیم الاعوان ہزارہ ڈویژن سمیت چار اضلاع کی تنظمی کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ آئینی و جمہوری اقدار کے تحت نئے آنے والے عہدیداران بھی برادری کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کرینگے،انہوں نے تشکیل پائی جانے والی6رکنی کمیٹی پر بھی اظہار اعتماد کرتے ہوئے اس توقع کا بھی اظہار کیا کہملک محمد سلیم اعوان کی سربراہی میں کمیٹی مذکورہ طے شدہ ٹائم فریم کے مطابق اپنی مشاورت مکمل کر کے اجلاس میں پیش کرے گی اور اجلاس میں نئے عہدیداروں کا چناؤ کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme