ورلڈ کالمسٹ کلب کا سیمینار ” سقوطِ ڈھاکہ اورسانحہ پشاور کا سبق” سولہ دسمبرکو ہوگا 

Published on December 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 551)      No Comments

سیمینار محمددلاورچودھری کی صدارت میں ہوگاجبکہ محمد اجمل نیازی مہمان خصوصی ہوں گے
لاہور(یواین پی) ورلڈ کالمسٹ کے زیراہتمام ایک قومی سیمینارزیرعنوان ” سقوطِ ڈھاکہ اورسانحہ پشاور کا سبق” 16 دسمبر 2017ء بروز ہفتہ بوقت دوپہر 2:30بجے مرکزی چیئرمین اورسینئر کالم نگار محمددلاورچودھری صاحب کی صدارت میں نظریہ پاکستان ٹرسٹ مال روڈ لاہور منعقدہوگا ۔ ورلڈکالمسٹ کلب کے سرپرست اورسینئر کالم نگار ڈا کٹر محمداجمل نیازی مہمان خصوصی ہوں گے۔ورلڈکالمسٹ کلب کے مرکزی صدرمظہربرلاس، سینئر وائس چیئرمین میاں محمدسعیدکھوکھر ،برطانیہ کے صدر سمیع اللہ ملک، پاکستان تحریک انصاف (نظریاتی )کے سربراہ اختراقبال ڈار ،پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈاپور سمیت سیاست اورصحافت سمیت زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی ممتازشخصیات سیمینار سے خطاب کریں گی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes