نیشنل ہائی وے پر محفوظ سفر اورجان و مال کی حفاظت موٹروے پولیس کی اولین ترجیح ہے۔سیکٹر کمانڈر شہباز عالم

Published on June 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 93)      No Comments

محکمہ ماحولیات کے افسران اور ضلعی انتظامیہ سے ملنے کے ساتھ ساتھ زمینوں کے مالکان اور کسانوں کو بریف کریں
اوکاڑہ(یو این پی/شیخ ندیم شیراز)زونل کمانڈر محبوب اسلم کے احکامات اور سیکٹر کمانڈر شہباز عالم کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے روڈ یوزر کی بروقت مدد اور ٹریفک وائلیشن پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں جو کمپینز چل رہی ہیں ان پر روڈ یوزر سے عمل درآمد کروایا جائے۔ان کمپینز میں لین کی خلاف ورزی ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنا بیک ویو مرر نہ لگانا اور نیشنل ہائی وے سے ملحقہ کھیتوں میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانا ہے۔ سیکٹر کمانڈر نے تمام افسران کو دوران میٹنگ ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ میں وہ محکمہ ماحولیات کے افسران اور ضلعی انتظامیہ سے ملنے کے ساتھ ساتھ زمینوں کے مالکان اور کسانوں کو بریف کریں کہ وہ اپنی فصلوں کی باقیات کو آگ نہ لگائیں۔ہیلمٹ اور بیک ویو مرر کے استعمال کے سلسلہ میں تعلیمی اداروں میں موبائل ایجوکیشن کے ذریعے طلباءکو خصوصی طور پر بریف کیا جا رہا ہے کہ وہ ان کے استعمال کو یقینی بنائیں۔حادثات سے بچنے کے لیئے بس کی چھتوں پرسفر نہ کریں۔ ہائی وے کو کراس کرتے ہوئے فلائی اوورز کا استعمال کریں۔ دو سے ذیادہ لوگ موٹر سائیکل پر سفر نہ کریں۔ دوران سفر مسافروں کی مدد اور رہنمائی کے لیئے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس ہیلپ لائن 130 اور ہم سفر ایپ پر 24 گھنٹے حاضر ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes