یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں شعبہ اردو کی جانب سے ماں بولی کے عالمی دن کاانعقاد

Published on February 22, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 194)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی)یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں شعبہ اردو کی جانب سے ماں بولی کے عالمی دن کاانعقاد کیا گیاجس کا مقصد طلباءکو ماں بولی اور اس سے منسلک ثقافتی ورثے کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھاسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شعبہ اردو کی سربراہ ڈاکٹر سمیرا اعجاز نے کہا کہ ماں بولی تقافتی ورثے اور شناخت کو اجاگر کرتی ہے۔ ہمیں نہ صرف اپنی ماں بولی پہ فخر کرنا چاہیے بلکہ دوسری زبانوں کا بھی احترام کرنا چاہیے کیونکہ ثقافتی تنوع کے ماحول میں سیکھنےاورسکھانے کے مواقع زیادہ ہوتے ہیں۔ اس موقع پر اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نے اپنی خصوصی پیغام میں کہا کہ علاقائی زبانیں تقافت اور تقافتی اقدار کو محفوظ کرتی ہیں اور یہ ذخیرہ ملک میں ہم آہنگی، امن اور خوشحالی کے فروغ کےلیے کارآمد ہوتا ہے ما ں بولیوں سے ترسیل ہونے والی علاقائی ثفافتیں نہ صرف معاشرے کے پسماندہ طبقات کو مضبوط بناتی ہیں بلکہ انہیں معاشرتی دھارے میں شامل ہونے میں بھی مدد فراہم کرتی ہیں۔ یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق اس ادارے میں سولہ ہزار سے زائد طلباءزیر تعلیم ہیں جو کہ مختلف روایات،اقدار اور زبانوں کے حامل ہیں اوکاڑہ یونیورسٹی انتظامیہ نہ صرف اس ثفافتی تنوع کی حوصلہ افزائی کرتی ہے بلکہ تمام زبانوں اور ثفافتوں کے مساوی احترام کو یقینی بنانے کےلیے بھی کوشاں ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题