نارووال:نہری پانی کی سپلائی چالو نہ ہونے کے باعث ہزاروں ایکٹر اراضی بنجر ہونے کا خدشہ

Published on June 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 52)      No Comments

نارووال(یو این پی) نہری پانی کی سپلائی چالو نہ ہونے کے باعث ہزاروں ایکٹر اراضی پر دھان کی فصل کی بوائی نہیں ہوسکے گی۔ جس کے باعث زمینداروں اور کاشت کاروں میں شدید مایوسی پید اہوچکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نہر ایم آر لنک جس میں دھان کی فصل کی بوائی سے قبل ہی پانی کی سپلائی چالو کردی جاتی تھی اور اس نہری پانی کی وجہ سے ہزاروں ایکٹر اراضی سیراب ہوتی تھی زمیندار اور کاشت کار اپنی اپنی اراضی کو نہری پانی سے سیراب کرکے دھان کی فصل کی بوائی کرتے تھے مگر ابھی تک محکمہ انہار کے اعلیٰ احکام کی طر ف سے نہر ایم آر لنک میں پانی کی سپلائی چالو نہیں کی گئی جو اراضی نہری پانی سے ہی سیرا ب ہوتی ہے اب وہ خشک سالی کا شکار اور بنجر ہونے کا خدشہ ہے۔جس پر کاشت کاروں کو کہنا ہے کہ اب وہ زمین ایسے ہی پڑی رہے گی کیوں کہ نہری پانی کے علاوہ پانی کی سہولت کا کوئی دوسرا ذریعہ موجود نہ ہونے پر کروڑوں روپوں کامالی نقصان ہوگا۔ نارووال،بدوملہی اور گردونواح کے دیہاتوں کے سینکڑوں زمینداروں اور کاشت کاروں نے شدید الفاظ میں احتجا ج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجا ب ، صوبائی وزیر آب پاشی اور محکمہ آب پاشی کے دیگر افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فی الفورایم آر لنک میں پانی کی سپلائی چالو کریں تاکہ پانی کی دستیابی سے فائدہ اٹھایا جاسکے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy