گجرات : حمزہ شہباز کا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا دورہ عوام کیلئے عذاب بن گیا

Published on November 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 472)      No Comments

6
گجرات(یو این پی)ن لیگ کے رہنما حمزہ شہباز کا گجرات میں عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا دورہ عوام کے لیے عذاب بن گیا، انتظامیہ نے پہلے مریضوں کا ایمرجنسی میں داخلہ بند کیا پھر مریض لانے والی گاڑیاں  بھی داخل ہونے سے روک دیں۔تفصیلات کےمطابق  عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں  ایم این اے حمزہ شہباز کے دورے سے پہلے مریضوں کو داخل ہونے سے روکا گیا تو لواحقین اور انتظامیہ کی ہاتھاپائی ہو گئی۔لیگی رہنماء کی آمد سے قبل ہسپتال میں گاڑیوں کا داخلہ  روکنے پر عوام دوہری اذیت کا شکار ہو گئے اور وہ مریضوں کو ہاتھوں میں اٹھائے داخل ہوتے رہے جبکہ ہسپتال میں ایک سے دوسرے وارڈ میں شفٹ ہونے والے مریض بھی مشکل میں پڑ گئے ۔حمزہ شہباز  نے ہسپتال کے  مختلف وارڈز کا دورہ کیا جس کے بعد وہ جلالپور جٹاں کے لیے روانہ ہو گئے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题