بوریوالا، روزانہ کی بنیاد پر 6سے8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ معمول بن گئی

Published on June 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 53)      No Comments

بورے والا(یواین پی)میپکو نے لائن لاسسز پورے کرنے کے لئے نئے فیڈرز پر تاروں کی تنصیب اور لائینوں کی مرمت و دیکھ بھال کے نام پر شہریوں کو بدترین لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا کردیا،روزانہ کی بنیاد پر مختلف فیڈرز میں 6سے8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول معمول بن گیا،4 سے 6 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا عذاب بھی نازل کردیا، شیڈول اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے معمولات زندگی مفلوج ہوگئے،گھروں،دفاتر اور صنعتی یونٹس میں کام ٹھپ،چیف ایگزیکٹو میپکو سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق میپکو ڈویڑن بورے والا کی جانب سے گزشتہ چند ماہ سے تاروں کی سالانہ مرمت،نئے فیڈرز میں لائینیں بچھانے اور گرڈ اسٹیشنوں کی دیکھ بھال کے نام پر لائن لاسسز پورے کرنے کے لئے روزانہ 6 سے 8 گھنٹے کی اعلانیہ جبکہ 4 سے 6 گھنٹے کی غیر اعلانیہ بدترین لوڈشیڈنگ کے شیڈول نے شہریوں کو عذاب میں مبتلا کردیا صبح4 بجے سے لیکر دن 12 بجے تک اعلانیہ جبکہ مختلف فیڈرز پر 4 سے 6 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے بجلی کی سپلائی بند کرنے سے ناصرف گھریلو بلکہ صنعتی،تجارتی،دفاتر اور دیگر کاروباری مراکز پر معمولات بری طرح مفلوج کردیئے ہیں میپکو کی جانب سے اس طویل دورانیہ کی مبینہ لوڈشیڈنگ پر مقامی شہریوں،کسانوں،تاجروں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو میپکو سے فوری نوٹس لینے اور اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes