راشد خان کا ایک بار پھر پاکستان سپر لیگ کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار

Published on December 15, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 87)      No Comments

کابل(یواین پی)افغانستان کے معروف لیگ اسپنر راشد خان نے ایک بار پھر پاکستان سپر لیگ کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اپنے ایک ویڈیو پیغام میں راشد خان نیکہا کہ وہ لاہور قلندرز کا دوبارہ حصہ بننے پر پرجوش ہیں، گزشتہ پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے اور سب کے ساتھ کھیلنے کا بہت مزہ آیا، اب ایک مرتبہ پھر پی ایس ایل میں کھیلنے کا منتظر ہوں۔انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز فیملی کا حصہ بننے کے لیے پی ایس ایل میچز شروع ہونے کا انتظار کررہا ہوں، پی ایس ایل میں کھیل کرمجھے بہت محبت اور اسپورٹ ملی تھی جس کا میں مشکور ہوں۔راشد خان نے ساتھی پلئیرز اور فینز کو مخاطب کرتے ہوئے پی ایس ایل 7 میں جلد ملاقات کا عندیہ دیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes