عید الا لضحی کادن قربانی کے عظیم فلسفہ پر عمل پیرا ہونے کا دن ہے زاہد پرویز و ڑائچ

Published on June 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 85)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی) ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز و ڑائچ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اقبال نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام امن ،محبت ،اخوت ،بھائی چارہ اور الفت و یگانگت کی تعلیمات سے ہماری زندگیوں کو منور کر رہاہے ہمارے آقا حضر ت محمد ﷺ جو کہ رحمت اللعالمین ہیں ان کی مبارک و پاکیزہ زندگی کا ہر پہلو اس دنیا کے ہر شخص کے لئے بہترین راستہ اور زندگی گزارنے کاقرینہ ہے پاکستان میں امن و آشتی کی فضا کو مزید پروان چڑھانے کے لئے ہمیں دین اسلام کے سنہرے اصولوں کی روشنی میں اپنے روز شب کو ڈھالنا ہو گا عید الا لضحی کی آمد آمد ہے اور یہ دن قربانی کے عظیم فلسفہ پر عمل پیرا ہونے کا دن ہے ہمیں اپنی صفوں میں اتفاق و اتحاد کی فضا کو برقرار رکھتے ہوئے ملکی ترقی ،عوامی فلاح و بہبود اور دین اسلام کی سر بلندی کے لئے کام کرنا ہے اجلاس میں ممبران ضلعی امن کمیٹی اور متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس سے ممبران امن کمیٹی اقبال چشتی ،قاری سعید عثمانی ،حبیب اللہ چوراہی،رائے احمد حسن ،سید سجاد گیلانی ،سید کوثر رضوی ،مولانا عبد المنان عثمانی ،عبد الوحید بھلرنے بھی خطاب کیا ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے کہا کہ عید الا لضحی کے موقع پر جو ادارے قربانی کے جانوروں کی کھالیں اکھٹی کرنا چاہتے ہیں وہ 2 جولائی تک ڈپٹی کمشنر آفس میں مکمل کوائف کے ساتھ درخواست جمع کروائیں تاکہ ان کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد اجازت نامے جاری کئے جا سکیں ۔ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر حسن اقبال نے کہا کہ امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لئے پولیس ڈیپارٹمنٹ ہمیشہ کی طرح تمام تر اقدامات کرے گا شر پسند اور انتشار پیدا کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مذہبی دل آزادی اور فرقہ پستی کو ہوا دینے والے عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے علما ءمشائخ نے ہمیشہ کردار ادا کیا ہے اور اس سلسلہ میں ضلعی امن کمیٹی اوکاڑہ کا کردار ہمیشہ سے نمایا ں رہا ہے ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے عید الا لضحی کے موقع پر ضلع میں آلائشوں کو محفوظ انداز میں ٹھکانے لگانے ،صفائی ستھرائی کے لئے انتظامات کے سلسلہ میں تمام بلدیاتی اداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ شہروں ،قصبات اور دیہات کو بھی صاف ستھرا رکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر حسن اقبال نے ضلع میں عید الا لضحی کے اجتماعات کی سیکیو رٹی اور ابھی سے ضلع میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے لئے لگائی گئی مویشی منڈیوں اور سیف پو ائنٹس کی حفاظت کے لئے کئے گئے اقدامات سے متعلق بتایا ممبران امن کمیٹی نے ضلع میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے اور لوگوں کی آسانی اور سہولت کے لئے کئے جانے والے انتظامی اقدامات میں اپنے بھر پور اقدامات کا یقین دلایا ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes