پی ڈی ایم حکومت کے دور میں مہنگائی نے نئے ریکارڈز قائم کئے

Published on August 10, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 69)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)جماعتی مخلوط حکومت ختم ہوگئی، اس حکومت کے عرصے پر نظر ڈالی جائے تو اس دور حکومت میں پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے میں کامیاب رہا، جبکہ مہنگائی نے نئے ریکارڈ قائم کیے۔تحریک عدم اعتماد کے ذریعے پی ٹی آئی حکومت کو وفاق سے بے دخل کرنے والی 13 جماعتی حکومت نے اسمبلی کی باقی مدت مکمل کرلی۔مخلوط حکومت کے دور میں مہنگائی نے نئے ریکارڈز بنا ڈالے، پیٹرول 149 روپے سے بڑھ کر 283 پر پہنچ گیا، تاہم اس وقت 273 پر ہے۔کھانے کا تیل 450 روپے فی لیٹر سے 680 روپے تک پہنچ گیا، اب اس کی قیمت 560 روپے ہے۔
آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے لیے بجلی گیس کی قیمتوں میں بھی ریکارڈ اضافہ کرنا پڑا، روپے کی تاریخی بےقدری نے ڈالر سمیت تمام غیر ملکی کرنسیوں کے نرخ آسمان تک پہنچا دیے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题