گورنر سندھ خرابی صحت کی بنا پر مزارِ قائد پر حاضری نہ دے سکے

Published on December 25, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 329)      No Comments

2
کراچی(یو این پی)گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی خرابی صحت کی وجہ سے بابائے قوم کے یوم پیدائش پر مزارِ قائد پر حاضری نہیں دے سکے۔ گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی بدستور علیل ہیں جس کی وجہ سے وہ یوم قائد کے موقع پر ان کے مزار پر بھی حاضری نہیں دے سکے اور کئی برس بعد وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ گورنرکے بغیراپنی کابینہ کے ہمراہ بابائے قوم کے مزار پر پہنچے۔گورنر ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کو معالجین نے آرام کا مشورہ دیا ہے، ڈاکٹروں نے دوبارہ چیسٹ انفیکشن ہوجانے کے خدشہ کے پیش نظر گورنر سندھ کو مزارِ قائد جانے سے منع کیا، جس کی وجہ سے وہ مزارِ قائد پر حاضری نہیں دے سکیں گے تاہم ان کی جانب سے بابائے قوم کے مزار پر ان کے سرکاری عملہ نے پھولوں کی چادرچڑھائی۔واضح رہے کہ گورنر سندھ مقرر کئے جانے کے بعد سے ہی جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی علیل ہیں اوروہ ایک ماہ سے زائد عرصے تک اسپتال میں زیر علاج رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题