ایسی معاشی پالیسی بنائی جس سے قوم کو فائدہ ہو، احمد حسین ڈیہڑ

Published on June 30, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 55)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے منحرف احمد حسین ڈیہڑ نے کہاہے کہ حکومت 300 یونٹ تک بجلی مفت کر دے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ جو پٹرولیم لیوی عائد کی گئی ہے اس کی مخالفت کرتا ہوں،معیشت ڈوبنے کی طرف جارہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ تمام قومی قیادت سے اپیل کرتا ہوں کہ مل کر بیٹھ جائیں۔انہوںنے کہاکہ ایسی معاشی پالیسی بنائی جس سے قوم کو فائدہ ہو،حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ آئی ایم ایف سے دوبارہ مذاکرات کریں۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف سے دو سے تین سال کے لیے قرضہ جات کی اقساط کو ملتوی کروائیں،حکومت 300 یونٹ تک بجلی مفت کر دے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog