گگومنڈی ، لاکھوں کی ڈکیتی۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک ہلاک

Published on October 8, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 471)      No Comments

\"2\"
گگو منڈی(یواین پی) 4نامعلوم ڈاکوزمیندار کے گھر سے30تولہ طلائی زیورات اور لاکھوں نقدی لوٹ کر فرار۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک افراد ہلاک ایک شدید زخمی ۔ تفصیل کے مطابق ۔ تھانہ گگو مندی چوکی تاجپورکے نواحی گاؤں 279ْای بی کے رہائشی محمد نواز اور اس کا بھائی محمد شریف پسران اللہ دتہ کھوکھراپنے گھر میں اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ سوئے ہوئے تھے کہ رات کی تاریکی میں 4نامعلوم ڈاکو اسلحہ سے لیس دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوگئے اورگھر سے اسلحہ کے زور پر 30تولہ طلائی زیورات اور لاکھوں نقدی لوٹ لی مزمت پر انھوں نے محمد نواز پر فائر کر دیا جس سے محمد نواز موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ڈاکوؤں نے مزید فائرنگ کر دی جس سے اس کا دوسر ا بھائی محمد شریف شدید زخمی ہوگیا اسے زخمی حالت میں فوری ٹی ایچ کیوبورے والہ پہنچایا گیا ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے پولیس تھانہ گگو نے موقع پر پہنچ کر ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy