امپورٹڈ حکومت آئی ایم ایف کے آگے لیٹ گئی ہے، شوکت یوسفزئی

Published on July 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 39)      No Comments


پشاور(یواین پی)توشہ خانہ کیس عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنےکےلئےاچھالاجا رہا ہے، وزیراعظم ، وفاقی وزراء مہنگائی میں اضافے کا دفاع نہیں کر پا رہے، امپورٹڈ حکمران آج بھی اپنے اثاثوں کا منی ٹریل نہیں دے رہے، امپورٹڈ حکومت آئی ایم ایف کے آگے لیٹ گئی ہے، پٹرولیم لیوی میں 50 روپے اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا، عوام 2 جولائی کو عمران خان کی کال پر حکومت کے خلاف نکلیں۔انہوں نے کہا کہ کنسٹرکشن کاروبار پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگا کر عوام سے روزگار چھینا گیا۔ کھاد پر سپر ٹیکس سے کسان متاثر ہوں گے، خیبر پختونخوا سب سے زیادہ بجلی پیدا کرنے والا صوبہ ہے، اس صوبے میں پندرہ سو میگا واٹ بجلی کا شارٹ فال افسوسناک ہے۔شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ عوام دو جولائی کو عمران خان کی کال پر حکومت کے خلاف نکلیں، امپورٹڈ حکمران عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme