مہوش حیات نے ہیلی کاپٹر اڑانا سیکھ لیا

Published on February 1, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 51)      No Comments

واضح رہے کہ مہوش حیات ان دنوں اپنے بھائی اور دوستوں کے ہمراہ دبئی میں چھٹیاں منا رہی ہیں
لاہور(یواین پی)پاکستان شوبز اندسٹری کی خوب رو اداکارہ مہوش حیات نے ہیلی کاپٹر چلانا بھی سیکھ لیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ مہوش حیات نے اپنے دبئی کے دورے کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی ہیں جس میں انہیں ہیلی کاپٹر اُڑاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اس پوسٹ کے کیپشن کی میں انہوں نے لکھا کہ خواتین و حضرات آپ کی کیپٹن آپ سے مخاطب ہے۔واضح رہے کہ مہوش حیات ان دنوں اپنے بھائی اور دوستوں کے ہمراہ دبئی میں چھٹیاں منا رہی ہیں، جہاں انہوں نے مہم جوئی سرگرمیاں کا انتخاب کرتے ہوئے ہیلی دبئی کے ذریعے ہیلی کاپٹر اُڑا کر دبئی کی سیر کی اور دبئی کے فضائی مناظر دیکھے۔اداکارہ کی پوسٹ پر کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے پاکستانی فیشن ڈیزائنر ایچ ایس وائی، کوریوگرافر عظمیٰ ذکریہ اور بھارتی ہدایت کار مُکل ابھینکر نیبھی تعریف کی جبکہ کچھ سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ اداکارہ جلد کسی سُپر ایکشن کردار میں نظر آں ے والی ہیں، جس کے لئے وہ مختلف مہم جوئی سرگرمیاں سیکھ رہی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme