پانی کی کٹوتی کا موجودہ فیصلہ واپس لے کر فی الفور پانی کے بحران کو حل کیا جائے بار ایسوسی ایشن ہارون آباد

Published on February 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 276)      No Comments

\"11\"
ہارون آباد(یواین پی)علاقہ ہارون آباد کا ساڑھے چار سو کیوسک نہری پانی کم کرنے پر بار ایسوسی ایشن ہارون آباد کے وکلاء نے مشترکہ پریس کانفرنس میں پانی کی کٹوتی کو ظلم قرار دے دیا ۔پانی کی کٹوتی کا موجودہ فیصلہ واپس لے کر فی الفور پانی کے بحران کو حل کیا جائے پانی کے بحران نے علاقہ کی زراعت کو پہلے ہی تباہی سے دوچار کر دیا ہے پانی کے کوٹے میں موجودہ کمی اس بحران کو شدید تر کر دے گی اور علاقہ قحط سالی کا شکار ہوجائے گا انجمن تاجران ،کاشتکار وں اوربار ایسوسی ایشن کے صدر محمد اعظم چوہدری اور جنرل سیکرٹری اللہ رکھا سیاف نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ علاقہ ہارون آباد کی معیشت کا تمام تر دارومدار زراعت پر ہے اور زراعت گزشتہ چند سالوں سے پانی کے بحران کے باعث تباہی کے دہانے پر ہے منظور وٹو اور پی پی پی کے اتحادی وزارت اعلی کے دور میں ہارون آباد کے پانی کا کوٹہ ایک ہزار کیوسک کر دیا گیا اب کاشتکار مزید پانی اور اس ختم کیے گئے کوٹہ کو بحالی کا مطالبہ کررہے تھے مگر افسوسناک امر یہ ہے کہ حکومت نے پانی کا پرانا کوٹہ بحال کرنے کی بجائے پانی کی مزید کمی کر دی ہے جس سے پانی کا بحران مزید خوفناک ہو جائے گا اور اس سے ہارون آباد کی زراعت تباہ ہو جائے گی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme