خان نے تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ پنجاب کے عوام کے وسائل پر ڈالامریم نواز

Published on July 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 159)      No Comments

کاہنہ /چوہنگ(یواین پی) عمران خان نے تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ پنجاب کے عوام کے وسائل پر ڈالا، چور دوسروں کو چور غدار محب وطنوں کو غدار پاکستان کی غیور عوام خدمت کی قدر کر تی ہے، جھوٹ فریب مکاری تو اللہ تعالی کو پسند نہیں، اس کے بندے کیوں پسند کریں گے پنجاب کے عوام عمران خان کو کبھی ووٹ نہیں دیں گے،مریم نواز کا جلسے سے خطاب،عمران خان آج نیوٹرلز کو کہہ رہا ہے خدا کے واسطے مجھے اقتدار میں لے آو، نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے لاہور کے حلقہ پی پی 158 میں مسلم لیگ ن کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ مجھے دھرم پورہ نہیں لگ رہا یہ مجھے لاہور لگ رہا ہے،نواز شریف لندن بیٹھ کر جلسہ لائیو دیکھ رہے ہیں، آئی ایم ایف کے معاہدے کی وجہ سے ہمیں قیمتیں بڑھانی پڑیں عوام جانتے ہیں کہ قیمتیں کیوں اور کس کی وجہ سے بڑھانی پڑیں،پاکستان دیوالیہ ہونے کا خطرہ نہ ہوتا تو ہم مر جاتے لیکن قیمتیں نہیں بڑھاتے، عمران خان نے آئی ایم کے ہاتھوں پاکستان کو گروی رکھ دیا،میں عمران خان کی طرح یہ نہیں کہوں گی گھبرانا نہیں ہے،آج لوڈشیڈنگ بھی ہے، مہنگائی بھی ہے،نواز شریف کی حکومت آنے سے پہلے 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ تھی،نواز شریف نے 2018 میں لوڈشیڈنگ فری پاکستان دیا تھا، جب شہباز شریف کی حکومت آئی تو 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ تھی یٹرول اورڈیزل کی قیمتیں دل پر پتھر رکھ کر بڑھائیں،۔سی پیک نواز شریف اور شہباز شریف کے میگا پراجیکٹ ہے،کل حمزہ شہباز سب سے بڑا ریلیف پیکج دینے جا رہے ہیں،انشا اللہ ہم سب کچھ عوام کی طاقت سے ٹھیک کر کے دکھائیں گے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes