پاکستان کو قرضہ کیلئے مزید اقدامات اٹھانا ہونگے، آئی ایم ایف

Published on July 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 50)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)آئی ایم ایف کی طرف سے ایک کے بعد ایک مطالبات سامنے آرہے ہیں۔ آئی ایم ایف نے آٹھ ارب ڈالر قرض کیلئے نئی شرائط عائد کر دی۔آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو قرضہ کے لئے مزید اقدامات اٹھانا ہونگے۔ بجلی اور گیس صارفین سے ٹیکس کی ریکوری بہتر بنائیں۔ ریکوری گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 15 فیصد بڑھانا ہو گی۔ 8 ارب ڈالر لینے کے لئے آمدن مزید بڑھا کر خسارہ کم کرنا ہو گا۔عالمی مالیاتی ادارے نے کہا کہ اداروں سے نان ٹیکس ریونیو کم از کم 300 ارب روپے بڑھانے کی تجاویز آنا ناگزیر ہے۔ ٹیکس محصولات کم از کم 1500 ارب روپے تک بڑھائی جائیں۔ پراپرٹی سے موصول ہونے والی ٹیکس کا حجم گزشتہ سال سے 20 فیصد زیادہ کرنا ہو گا۔آئی ایم ایف نے کہا کہ یہ تمام اقدامات ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کے باوجود کرنا ہوں گے۔ آمدن بڑھانے کے لیئے 8 جولائی تک متعلقہ اداروں سے تجاویز لینا ہوں گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes